یہ مواد محفوظ ہے

مواد پر جائیں
اردو 3 منٹ مطالعہ

Kia Ahmadiat Islam se Mutsadam Hai

کیا احمدیت اسلام سے متصادم ہے؟ اگر آپ اپنے خالق و مالک پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات کو سچ مانتے ہیں کہ آپ بہت جلدا سے ملنے والے ہیں تو آپ سچائی کی دیوانہ وار تلاش اور سچ اور جھوٹ میں فرق کے لیے گہری تحقیق اور چھان پھٹک سے دستبردارنہیں ہو سکتے…

IInhiraaf · تازہ کاری 15 اکتوبر، 2023
Kia Ahmadiat Islam se Mutsadam Hai

کیا احمدیت اسلام سے متصادم ہے؟

اگر آپ اپنے خالق و مالک پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات کو سچ مانتے ہیں کہ آپ بہت جلدا سے ملنے والے ہیں تو آپ سچائی کی دیوانہ وار تلاش اور سچ اور جھوٹ میں فرق کے لیے گہری تحقیق اور چھان پھٹک سے دستبردارنہیں ہو سکتے ۔ آپ اطمینان کا ایک مصنوعی خول چڑھا کر بیہ نہیں کہہ سکتے کہ جماعت احمد میر سے باہر تمام علما محض مفاد پرست اور جھوٹے ہیں اور ہم ان کی کوئی بات نہیں سنیں گے اور جماعت احمدیہ کی قیادت کی اندھی تقلید میں اپنی قیمتی زندگی گزارد میں گے۔ یادر کھیے سچائی انفرادی کیرئیر اور سماجی رشتوں سے زیادہ اہم ہے۔

آپ کا یہ کہنا کہ بس جی! ہم میں اور غیر احمدی مسلمانوں میں کوئی خاص فرق نہیں ، ہم بھی کلمہ پڑھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں‘‘ آپ کی معصومیت بھی ہوسکتی ہے ۔ لیکن جن لوگوں نے ی معصومیت آپ کو سکھائی ہے وہ نہیں چاہتے کہ آپ خود تحقیق کرنا شروع کرو میں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ آپ سچائی کی تلاش کے سفر پر نکلیں ۔وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ مذہبی عقیدت کے نشے میں چور ہیں تا کہ کبھی اصلی اور جعلی میں امتیاز کرنے کی صلاحیت پیدا نہ کرسکیں ۔

انٹرنیٹ پر جولوگ سنجیدگی اور دیانتداری سے احمدیت کا تجزیہ کرتے ہیں ، آپ کو اس طرح کی ویب سائٹس سے دور رہنے کو کہا جا تا ہے ۔ جولوگ احمدیت چھوڑ کر اسلام قبول کرتے ہیں ، ان کے خلاف پراپیگنڈا کر کے انہیں آپ کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ احمدی عقائد اور جماعت کے نظام پر ان کی ریسر چ آپ کے علم میں نہآ سکے۔

قارئین کرام ! دنیا کی اس منڈی میں ہر اصلی چیز کے مقابلہ میں جعلی اور دونمبر چیز موجود ہے ۔جعلی چیز اپنے رنگ و روغن اور پیکنگ سے اصل کے عین مطابق دکھائی دیتی ہے بلکہ بعض اوقات تو اپنی چمک دمک میں اصل سے بھی بڑھ جاتی ہے ۔ اگر ہم نمک اور ہلدی خرید تے وقت تو پوری چھان بین کر میں کہ خالص اشیاء کہاں سے دستیاب ہوسکتی ہیں لیکن اپنے عقائد وافکار کے معاملے میں اپنے ذہن کو بند کر لیں اور اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور سچ اور جھوٹ میں فرق جاننے کے لیے نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ منظم جدو جہد دندکر میں تو یقینا یہ منافقت کا راستہ ہوگا۔ اگر ہم سچائی اور حقیقت کو اپنی زندگی کی اساس بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قلب و ذہن کی تمام توانائیوں کو سچ جاننے کے لیے وقف کر دینا چاہیے اور اس سلسلہ میں ہر طرح کے ایثار وقربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

شیئر کریں

WhatsApp Facebook X / Twitter
I

تحریر

Inhiraaf

1 تبصرہ

  1. D

    David Covington

    These are genuinely impressive ideas in about blogging.

    You have touched some nice factors here. Any
    way keep up wrinting.

تبصرہ کریں

متعلقہ مضامین

بلاگ پر واپس
Inhiraf’s Message to Ahmadi Friendsاردو

Inhiraf’s Message to Ahmadi Friends

انحراف کا پیغام احمدی دوستوں کے نام عزیز احمدی دوستو! برصغیر کی سیاسی اور مذہبی تاریخ میں مرزا غلام احمد قادیانی (1839ء – 1908ء) اور جماعت احمد یہ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ مرزا صاحب کی تعلیمات جو کے زیادہ تر ان کے ذاتی اور شخصی دعاوی پر مبنی ہیں محض ایک فرد کی…

1 منٹ مطالعہ
Books to exploreاردو

Books to explore Qadianiat

قادیانیت پر مزید کتابیں مزید استفادے کے لیے اہم کتب کے نام (1) قادیانی مذہب کا علمی محاسبہ: پروفیسر الیاس برفی (2) قادیانیت ایک مطالعہ: مولانا ابوالحسن علی ندوی (3) ثبوت حاضر ہیں: (4 جلدیں) محمد متین خالد (4) مطالعہ قادیانیت: حافظ عبید اللہ (5)مضامین راحیل: شیخ راحیل احمد (سابق قادیانی) (6) تو صاحب…

1 منٹ مطالعہ
Fitnon se bachny ki duaاردو

Fitnon se bachny ki dua

فتنوں سے بچنے کی دعا اہل ایمان سے گزارش ہے کہ فتنوں کے اس دور میں اس دُعا کو باقاعدگی سے پڑھا کریں ربنا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ. ترجمہ: ہمارے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو بعد اس کے جب ہدایت بخشی ہے تو نے…

1 منٹ مطالعہ